بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے SANA كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نابلس كے گورنر "جمال محسن" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ہزاروں فلسطينيوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس فيسٹيول كا مقصد اس ملك كے لوگوں كا اپنی اصلی تہذيب وتمدن سے وابستگی كا اظہار ہے۔
گورنر نابلس كے ترجمان "زياد عثمان" نے فلسطينی مطبوعات سے گفتگو كرتےہوئے كہا ہے كہ اس فيسٹيول میں تمام عوامی انسٹیٹيوٹز، فلسطينی حكام، قومی اور عدالتی كونسل كے اراكين اور فلسطين كی مختلف پارٹيوں كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
489623