اديان كے قائدين كو قومی اور مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كے لیے كوشش كرنا چاہیے

IQNA

اديان كے قائدين كو قومی اور مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كے لیے كوشش كرنا چاہیے

11:47 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846708
بين الاقوامی گروپ: روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ نے كہا ہے كہ قومی اور مذہبی اختلافات كو ختم كرنے كے لیے قفقاز كے اديان كے قائدين كو اپنی كوشش تيز كرنی چاہئیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Trend News" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ "راويل عين الدين" نے باكو میں اديان كے مابين گفتگو كے بين الاقوامی سيمينار میں كہا ہے كہ اس وقت اس دنيا كی ايك چوتھائی آبادی مسلمان ہے اور مختلف مذاہب كے پيروكاروں كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنے كے لیے ان كی كوششیں اہميت كی حامل ہیں۔
انہوں نے آخر میں روسی، آذربائيجانی عوام كے درميان دوستانہ تعلقات كو فروغ دينے كے لیے قفقاز كے مسلمانوں كے ادارہ كے سربراہ شيخ الاسلام "اللہ شكور پاشازادہ" كا شكریہ ادا كيا ہے۔
489521
نظرات بینندگان
captcha