حفظ قرآن كريم كی ثقافت كو عام كرنا كويت كے قرآنی سنٹرز كی پاليسی ہے

IQNA

11:47 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846719

حفظ قرآن كريم كی ثقافت كو عام كرنا كويت كے قرآنی سنٹرز كی پاليسی ہے

بين الاقوامی گروپ: كويت كی انجمن "احياء التراث الاسلام" سے وابستہ قرآنی مركز "الميراث" كے سربراہ اور اسلامی مطالعات كے محقق "طلال محسن الظفيری" نے كہا ہے كہ كويت كے قرآنی سنٹرز كی پاليسی حفظ قرآن كريم كی ثقافت كو عام كرنا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ طلال محسن الظفيری نے ۷ نومبر كو ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ كلام الہی كے حفظ میں كوشش كرنے والے حفاظ قرآن كريم خداوند متعال كے نزديك ايك خاص مقام ركھتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت كويت میں ممتاز اور بين الاقوامی حفاظ قرآن كريم موجود ہیں جو حفظ قرآن كريم كے علاوہ تجويد اور قرائت آيات الہی پر بھی كافی تسلط ركھتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ انجمن احياء التراث الاسلامی كويت تقريباً ۱۵ سال قبل تاسيس ہوئی تھی اور ابھی تك اس نے كويت كے مختلف علاقوں میں كئی قرآنی سنٹرز قائم كیے ہوئے ہیں كہ جن میں قرآنی علوم كی تعليم كے علاوہ اسلامی آداب و رسوم اور اخلاقی بھی تعليم دی جاتی ہے۔
489410
نظرات بینندگان
captcha