امريكہ كے بالٹی مور ميوزيم میں قرآنی نسخ اور قديمی اسلامی متون كی آن لائن نمائش
بين الاقوامی گروپ: امريكی شہر بالٹی مور كے "والٹرز آرٹ" ميوزيم نے اپنی قديمی دستاويزات كو ڈيجیٹل كرنے كے منصوبے كے تحت قرآنی نسخ اور قديمی اسلامی متون كے مجموعے كو آن لائن پيش كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "wtop" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش دو سال تك جاری رہے گی اور اس میں قرآن كريم كے نفيس نسخوں اور قرآنی متون كو سائٹ كے ذريعے آن لائن پيش كيا جائے گا۔
قديمی اسلامی متون كے ۲۰۰ سے زائد تصويری نمونے سائٹ پر ركھے جائیں گے جنہیں مفت مشاہدہ كيا جا سكتا ہے۔
489357