غزہ كی پٹی كی خواتين حفاظ قرآن كريم كی قدردانی كے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

غزہ كی پٹی كی خواتين حفاظ قرآن كريم كی قدردانی كے فيسٹيول كا انعقاد

12:10 - November 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1846745
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے دارالقرآن الكريم وسنت كی كوششوں سے ۷ نومبر كو اس شہر كی اسلامی يونيورسٹی كے ہال میں غزہ كی پٹی كی ۱۵۰۰ خواتين حفاظ قرآن كريم كی قدردانی كا فيسٹيول منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےفلسطينی روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ "تاج الوقار" قرآنی سنٹرز كے حفظ قرآن كريم كے كورسز میں غزہ كی پٹی كی حفظ قرآن كريم كرنے والی ۱۵۰۰ خواتين كی قدردانی كی گئی ہے۔
اس پروگرام میں فلسطين پارليمنٹ كے اسپيكر "احمد البحر" غزہ كے دارالقرآن الكريم وسنت كے سربراہ "عبدالرحمن الجمل" اور غزہ كی پٹی كی بعض اسلامی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ہے۔
احمد بحر نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ خواتين كل كی مائیں ہیں جو مسجد الاقصی كی آزادی اور نجات كے لیے بہادر اور دليرنسل كی تربيت كریں گی۔
489344
نظرات بینندگان
captcha