بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مدينہ منورہ میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۹ نومبر كو مدينہ میں قائد انقلاب اسلامی كے دفتر میں ملاقات كے دوران اس دفتر كے بين الاقوامی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين شريف مہدوی نے كہا ہے كہ اسلامی ممالك منجملہ ايران اور انڈونيشيا كے درميان تعلقات، اسلامی معاشرہ كی وحدت میں موثر ثابت ہو سكتے ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالك كے درميان موجود مشتركہ دينی اور ثقافتی نكات كے بارے میں كہا ہے كہ ايران اور انڈونيشيا كے ممالك كے درميان روابط سےاسلامی ممالك كی عزت سے اضافہ ہو گا۔
مدينہ منورہ میں انڈونيشيا كے دفتر كے انچارج نے بھی اس ملاقات پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے حج كے انعقاد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے تجربات سے استفادہ كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
490726