امير قطر كا عالم اسلام میں مشتركہ تجارتی نمائشوں كے انعقاد كا مطالبہ

IQNA

امير قطر كا عالم اسلام میں مشتركہ تجارتی نمائشوں كے انعقاد كا مطالبہ

12:50 - November 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1847775
بين الاقوامی گروپ: امير قطر "شيخ حمد بن خليفہ آل ثانی" نے ۹ نومبر كو تركی كے شہر "استنبول" میں oic كے ركن ممالك كے اقتصادی اجلاس میں اسلامی ممالك میں مشتركہ تجارتی نمائشوں كے انعقاد كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شيخ حمد بن خليفہ آل ثانی نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا كے موجودہ مالی بحران اور امت اسلام كو درپيش چيلنجز كے سائے میں oic كے ركن ممالك كے درميان مشتركہ تجارتی اور اقتصادی سرگرميوں كو مستحكم كرنا بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كے موجودہ مالی بحران نے بعض غير ترقی يافتہ اسلامی ممالك نے بہت منفی اثرات مترتب كیے ہیں اور اسلامی ممالك كی موجودہ كمزوری یہ ہے كہ ان ممالك كے درميان تجارتی معاملات بہت كم ہیں۔
انہوں نے آخر میں اس اجلاس میں شركت كرنے والے اسلامی ممالك كے سربراہوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ غير ترقی يافتہ اسلامی ممالك میں فقرو بيكاری كے مسئلہ سے خلاف جدوجہد كریں اور دنيا كا موجودہ معاشی بحران ان كے لیے كسی بہانے كا باعث ہے۔
490752

نظرات بینندگان
captcha