بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت ومذہبی امور، آلبانیہ كے دارالافتاء واسلامی تمدن وانديشہ كے مركز كے تعاون سے اس سيمينار كا ۵ نومبر كو آغاز اور ۸ نومبر كو اختتام پذير ہوا تھا۔
تيرانا كے اس علاقائی سيمينار میں آلبانیہ، كوسوو، بلغاریہ، بوسنيا، مقدونیہ، مونتانگرو، صربیہ، سنجق، يونان، قبرس، رومانیہ اور كروشيا كے مبلغين اور ائمہ جماعت نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے شركاء نے اس بات پر زور ديا ہے كہ اسلام، اعتدال اور ميانہ روی كا دين ہے اور اسلامی تفكر میں ترقی، گفتگو اور مناظرہ كے سائے میں متحقق ہو سكتی ہے۔
490951