سری ليون میں "معاشرے كی ترقی میں ائمہ جمعہ و جماعت كا كردار" كے موضوع پر وركشاپ كا انعقاد

IQNA

سری ليون میں "معاشرے كی ترقی میں ائمہ جمعہ و جماعت كا كردار" كے موضوع پر وركشاپ كا انعقاد

17:00 - November 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1848165
قرآنی سرگرمياں گروپ: سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۰ نومبر كو "بو" شہر میں "معاشرے كی ترقی میں ائمہ جمعہ وجماعت كا كردار" كے موضوع پر تين روزہ تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق "بو" شہر كی اہل البيت(ع) اور جعفریہ(ع) اسلامی آرگنائزيشن كے تعاون سے یہ تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے جس میں سری ليون كے جنوبی صوبے كے ۴۵ ائمہ جمعہ وجماعات شركت كر رہے ہیں۔
اس تين روزہ وركشاپ میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اسلام ناب محمدی كی ثقافت كی ترويج میں امانت كی ذمہ داری آئمہ جماعات اور جوان، امت اسلامی كی بيداری میں ائمہ جماعات كی ذمہ داری، لوگوں كی معيشتی امور كی توسيع میں آئمہ جماعات كا كردار، اسلام میں قيادت، پيامبراكرم(ص) اور آئمہ معصومين كی سيرت طيبہ پر ايك نظر، وحدت و انسجام اسلامی، ائمہ جمعہ وجماعات كی ذمہ دارياں اور جوانوں كی ہدايت میں ان كا كردار، اوائل اسلام اور ايران كے اسلامی انقلاب میں جوانوں كی بيداری تربيت اور تعليم میں مسجد كا مقام، اسلام كے احكام اور انسانی حقوق، عام اسلام كے حالات كا تجزیہ وتحليل، اسلام ناب اور اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام پر مغربی يلغار كے اسباب، حلال روزی كی تلاش كے لیے شوق دلانا، اسلام میں قيادت اور ولايت فقیہ كا مقام، پيغمبر اكرم(ص۹ كی رحلت كے بعد امام معصوم كی قيادت كی ضرورت اور حضرت علی علیہ السلام اور عدل وغيرہ۔
491298

نظرات بینندگان
captcha