امارات كی "شارجہ" كتب نمائش میں چھ ايرانی پبليكيشنز كی شركت
فن وثقافت گروپ: آكسپو علاقہ كے بين الاقوامی نمائشوں كے مقام پر ۱۱ نومبر كو امارات كی "شارجہ" كتب نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ۶ پبليكيشنز نے شركت كی ہے اور یہ نمائش دس دن تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے كلچرل سنٹر، تقريب مذاہب اسمبلی، اسلامی معارف، تنزيل، صدق پبليكشنز اور بين الاقوامی نمائش كے نمائندوں نے علمی، ثقافتی، آرٹ، ايران سے آگاہی اور دينی ومذہبی موضوعات كے بارے میں مختلف قسم كی كتابیں اس نمائش میں ركھی ہیں۔
پرشين گلف كے جنوبی عربی ممالك میں اپنی قسم كی سب سے بڑی نمائش ہے جس میں اس سال دنيا كے ۴۲ ممالك كے ۷۵۰ پبليكيشنز نے شركت كی ہے۔
492498