سعودی عرب كے روزنامہ "البلاد" حج كے موضوع پر فارسی زبان میں خصوصی پيپر كی اشاعت

IQNA

سعودی عرب كے روزنامہ "البلاد" حج كے موضوع پر فارسی زبان میں خصوصی پيپر كی اشاعت

17:37 - November 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1848914
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے روزنامہ "البلاد" حج كے موضوع پر فارسی زبان میں ايك پيپر شائع كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مدينہ منورہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق پورے سعودی عرب میں شائع ہونے والا یہ روزنامہ ايام حج كی مناسبت سے فارسی زبان میں ايك خصوصی شمارہ كر رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ خصوصی شمارہ حج تمتع كے بارے میں خصوصی مطالب اور خبریں منجملہ ايرانی حاجيوں كے بارے میں خبروں كو شائع كر رہا ہے۔
علاوہ ازیں اس شمارے كے ديگر حصہ میں سعودی عرب كی اہم خبروں كو شائع كيا جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ حج كے موضوع سےمربوط مقالوں اور مطالب كو تحرير كر رہا ہے۔
492198

نظرات بینندگان
captcha