امارات میں "اطلق روحك بالقرآن" نامی قرآنی پروگرام كا انعقاد

IQNA

امارات میں "اطلق روحك بالقرآن" نامی قرآنی پروگرام كا انعقاد

13:05 - November 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1849270
بين الاقوامی گروپ: امارات كے قيديوں سے مخصوص شارجہ كی خاندان امور كی اعلی كونسل كی كوششوں سے "اطلق روحك بالقرآن" (قرآن كريم كے ذريعے كو نجات دو) نامی ساتواں سالانہ قرآنی پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قرآنی پروگرام میں قرآن سورتوں كا حفظ، قيديوں كے لیے مختلف قرآنی موضوعات پر تقارير اور قرآن كريم كی سورتوں كے حفظ اور قرائت كے مقابلوں كا انعقاد شامل ہیں۔
امارات كی جيلوں میں دو ہفتہ قبل آغاز ہونے والا یہ پروگرام ۱۳ نومبر كو اختتام پذير ہو گيا ہے۔
اس قرآنی پروگرام كی اختتامی تقريب میں شارجہ كے ادارہ مذہبی امور كے سربراہ "صقر بن محمد خالد القاسمی" شارجہ كے پوليس اسٹيشن كے مشير "عبداللہ مبارك الدخان" اور امارات كے دينی اور حكومتی سنٹرز كے بعض عہديداروں نے شركت كی ہے۔
492576

نظرات بینندگان
captcha