بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن يونيورسٹی كے مشرق شناسی تحقيقاتی كالج میں "ملك فہد" نامی اسلامی تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں برطانیہ، امريكہ، آسٹريليا ممالك كی يونيورسٹيوں اور عربی اور اسلامی ممالك كے بہت سے اساتذہ اور قرآنی محققين نے شركت كی ہے۔
اس تين روزہ سيمينار میں ماہرين اور محققين نے قرآنی تحقيقات اور ترجمہ و تفسير قرآن كريم كے موضوع پر ۳۵ مقالے پيش كیےہیں جن میں "تفسير و قرآنی علوم"، "قرآن میں اخلاق"، "قرآن كريم اور ادبيات"، "موجودہ دور میں قرآن كريم"، "اسلامی ثقافت میں قرآن كريم"، "قرآن كريم كے قديمی خطی نسخے"، "اعتقادی اور فكری تحقيقات" اور "قرآنی آيات كا نظم و ترتيب" جيسے موضوعات پر گفتگو كی گئی ہے۔
492405