فارسی زبان كے عظيم اسلامی انسائيكلوپیڈيا كا روس كے ثقافتی سنٹرز كو تحفہ

IQNA

فارسی زبان كے عظيم اسلامی انسائيكلوپیڈيا كا روس كے ثقافتی سنٹرز كو تحفہ

13:13 - November 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1849297
فن وثقافت گروپ: روس میں ايرانی كلچرل سنٹر نے روسی محققين، ماہرين اسلام و ايران كے لیے فارسی اور اسلامی منابع مہيا كرنے كے لیے فارسی زبان كے ايك عظيم اسلامی انسائيكلوپیڈيا كو روس كے ثقافتی اور علمی سنٹرز كو تحفہ كے طور پر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی كلچرل سنٹر نے فارسی زبان كے عظيم اسلامی انسائيكلوپیڈيا كے علاوہ عربی زبان كا اسلامی انسائيكلوپیڈيا بھی روس كے ثقافتی اور علمی سنٹرز كو تحفہ كے طور پر ديا ہے۔
یہ كتابیں مندرجہ ذيل سنٹرز كو تحفہ كے طور پر دی گئی ہیں۔
ماسكو میں روسی قومی لائبريری، روسی اكیڈمی علوم سے وابستہ مشرق شناسی انسٹیٹيوٹ، ماسكو كی حكومتی يونيورسٹی سے وابستہ ايشيا اور افريقہ انسٹیٹيوٹ، روس كی ہيومينیٹز يونيورسٹی، دوستی اقوام يونيورسٹی وغيرہ۔
493015
نظرات بینندگان
captcha