برطانوی تاجروں كا صہيونی حكومت كی مصنوعات كے بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ

IQNA

برطانوی تاجروں كا صہيونی حكومت كی مصنوعات كے بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ

14:34 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849957
بين الاقوامی گروپ: برطانوی تاجروں كی يونين نے ايك خصوصی كمیٹی تشكيل دے كر صہيونی حكومت كے معاشی تعلقات كو ختم كرنے اور اس حكومت كی مصنوعات كے بائيكاٹ كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Sana كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانوی تاجروں كی يونين كے ركن "ٹونی ووڈلی" نے اس كمیٹی كی تشكيل كے بارے میں كہا ہے كہ برطانوی تاجروں كی يونين نے ايسی سياست اختيار كی ہے كہ جس كے تحت اسرائيل سے برآمد ہونے والی تمام مصنوعات كو غير قانونی قرار ديا جائے گا كيونكہ صہيونی حكومت نے تمام بين الاقوامی قوانين كو پامال كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ يونين كے اراكين اس فيصلہ كو قبول كرنے كے ذريعے صہيونی حكومت كو واضح پيغام دیں تاكہ وہ بين الاقوامی قوانين كا احترام كرے۔
493036

نظرات بینندگان
captcha