عالم اسلام كے ۶۰ سٹيلائٹ چينلز پر مناسك حج كی تعليمی فلموں كی ريليز

IQNA

عالم اسلام كے ۶۰ سٹيلائٹ چينلز پر مناسك حج كی تعليمی فلموں كی ريليز

17:06 - November 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1850580
بين الاقوامی گروپ: خانہ كعبہ كے زائرين كو مناسك حج اور مسجد النبی(ص) كی زيارت كے اعمال سے آگاہ كرنے كے لیے عالم اسلام كے ۶۰ سے زائد سٹيلائٹ چينلز تعليمی اور راہنمائی فلموں كو نشر كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "البلاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذہبی امور كے حج كے بارے میں مشير "طلال بن احمد العقيل" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ سعودی وزارت اوقاف كی كوششوں سے تيار كی جانے والی یہ تعليمی فلمیں دنيا كی ۹ رائج زبانوں میں ترجمہ ہو كر ۶۰ سے زائد عربی اور اسلامی سٹيلائٹ چينلز سے دكھائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سعودی وزارت اوقاف حاجيوں كو مناسك حج كے صحيح انجام دينے كے لیے روزناموں، جرائد، سائٹس اور ریڈيو ٹی وی چينلز كے ذريعے معلومات فراہم كر رہی ہے۔
العقيل نے كہا كہ ان تعليمی اور ارشاد پروگراموں میں حج تمتع كے اعمال اور مكہ مكرمہ ومدينہ منورہ كے مقدس مقامات كے اعمال كو سادہ زبان میں پيش كيا گيا ہے۔
493891

نظرات بینندگان
captcha