آلبانیہ كی كتب نمائش میں اسلامی ايران كی ثقافت كا تعارف

IQNA

آلبانیہ كی كتب نمائش میں اسلامی ايران كی ثقافت كا تعارف

13:34 - November 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1851024
فن وثقافت گروپ: آلبانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اس ملك كی كتابوں كی نمائش میں اسلامی ايران كی ثقافت كے موضوع پر ۳۰ موضوعات سے زائد كتابوں كو پيش كر كے اس نمائش كے وزٹ كرنے والوں اور میڈيا كی توجہ كو اپنی طرف مركوز كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آلبانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اسلامی ايران كی ثقافت، ايرانی قدرتی مناظر كے پوسٹرز، ايرانی پينٹروں كی پينٹنگز اور قرآنی آيات كی خطاطی كے شاہكاروں سے مربوط ۳۰ سے زائد موضوعات كی كتابوں كو تيرانا كی بارہویں بين الاقوامی كتابوں كی نمائش میں پيش كيا ہے۔
اسی طرح اس سال اس نمائش كے ايرانی اسٹال میں انٹرنيشنل الہدی پبليكيشنز كی ثقافتی مصنوعات كو پيش كيا گيا ہے جنہیں بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔
494482

نظرات بینندگان
captcha