بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كروشيا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے انٹرنيشنل الہدی پبليكيشنز كی شركت سے اس نمائش میں ۲۰۰ موضوعات كی كتابیں پيش كی ہیں جن میں سے كروشيائی زبان میں دو كتابوں "آنہ ماری شيمل" كی تاليف "اسلامی عرفان میں عيسی اور مريم" اور رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔ ياد رہے كہ اس نمائش میں ہنگری، بوسنيا اور آسٹريا نے شركت كی ہے۔
اس نمائش كے ايرانی اسٹال میں ايرانی ہينڈی كرافٹس كے نمونے، ايرانی سياحتی مقامات كے پوسٹرز، ايرانی خط اور پينٹنگ ركھے گئے ہیں۔
494496