بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں اردن، بحرين، تيونس، سعودی عرب، سوریہ، عمان، قطر، كويت، ليبيا، مصر، مراكش اور يمن كے ۲۱ ماہرين نے شركت كی ہے اور اس نشست كا مقصد دنيا كی جديد ٹيكنالوجی سےاستفادہ كرتے ہوئے حفظ قرآن كريم كے نئے طريقوں كا جائزہ لينا ہے۔
اس كے علاوہ اس نشست كا مقصد سافٹ ويئرز كی ڈيزائنگ، قرآنی اساتذہ كے لیے جديد پروگرام اور حفظ قرآن كريم كی مدت میں كمی كرنے كے جديد طريقوں كو تلاش كرنا ہے۔ یہ نشست ۲۰ نومبر كو اختتام پذير ہو گی۔
494461