شبين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے مذہبی امور اور خيراتی ادارہ كی كوششوں سے یہ تعليمی كورس ۴ نومبر كو آغاز ہوا تھا اور ۱۶ نومبر كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
دبئی كے مذہبی امور اور خيراتی ادارہ كے شعبہ ارشاد كے انچارج 'محمد شہيل المھيری" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس تعليمی كورس كے انعقاد میں دبئی كے ادارہ مذہبی امور كے حج عمرہ اور حج تمتع كے شعبہ نے تعاون كيا ہے اور اس كورس كا مقصد خانہ كعبہ كے زائرين كو درپيش مشكلات كا حل، جديد ترين وسائل سے استفادہ كرتے ہوئے حاجيوں كے لیے اعمال حج كی تشريح اور ان كی دينی اور ثقافتی ضرورتوں كو پورا كرنا ہے۔
دبئی كے مذہبی امور اور خيراتی ادارہ كے شعبہ حج تمتع و عمرہ كے انچارج "عادل المرزوقی" نے بھی اس بارے میں كہا ہے كہ اس تعليمی كورس میں امارات كے "مكتوم" نامی حفظ قرآن كے سنٹرز كے سربراہ "عبداللہ الكمالی" نے فريضہ حج كے بارے میں قرآنی آيات كی تفسير كی ہے۔
494523