باكو میں "اديان كے قائدين" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

باكو میں "اديان كے قائدين" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:49 - November 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1852033
فن وثقافت گروپ: قفقاز كے ادارہ مسلمان كی كوششوں سےجمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں آئندہ سال ۲۶ اپريل كو "اديان كے قائدين" نامی ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے elaph.com سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قفقاز كے مسلمانوں كے ادارہ كے سربراہ نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں پوری دنيا كی دينی آرگنائزيشنز كے ۱۰۰ نمائندے اور اديان كے قائدين شركت كریں گے۔
اللہ شكورپاشازادہ نے مزيد كہا ہے كہ باكو كے اس سيمينار میں سنی، شيعہ، ارتھوڈكس، كيتھولك، پرٹسٹنٹ عيسائی فرقوں، دين یہوديت اور بدھ مت كے پيروكاروں كے نمائندے شركت كریں گے۔
496045

نظرات بینندگان
captcha