احسان اوغلو كی قدس شريف میں یہودی بستيوں كی تعمير كی مذمت

IQNA

احسان اوغلو كی قدس شريف میں یہودی بستيوں كی تعمير كی مذمت

13:50 - November 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1852036
بين الاقوامی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے قدس شہر كے جنوب میں ۹ سو گھروں كی تعمير كے لیے اسرائيلی منصوبے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے Palestine-info كے حوالے سے نقل كيا ہے احسان اوغلو نے صہيونی حكومت كے اقدام پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونی حكومت یہ اقدامات قدس شريف كو اس كے اسلامی اور عربی تشخص سے دور كرنا ہے اور حقيقت اسرائيل اس شہر كو یہودی شہر بنانا چاہتا ہے۔
انہوں نے صہيونی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قدس شريف كے اطراف فوری طور پر یہودی بستيوں كی تعمير كو بند كرے اور اپنی سرگرميوں كو جاری ركھنے سے اجتناب كرے۔
496303

نظرات بینندگان
captcha