بيروت میں "خاندانی مسائل كا جائزہ لينے میں شرعی فيصلوں كا كردار" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

بيروت میں "خاندانی مسائل كا جائزہ لينے میں شرعی فيصلوں كا كردار" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

13:54 - November 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1852040
فن وثقافت گروپ: لبنان كے دارالحكومت بيروت كے "بريسٹل" ہوٹل میں ۱۸ نومبر كو "خاندانی مسائل كا جائزہ لينے میں شرعی فيصلوں كا كردار" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے اسلامی ثقافتی سنٹر كے سربراہ كی دعوت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں لبنان كے اہل سنت كی شرعی عدالتوں كے سربراہ عبداللطيف دريان" نے خاندانی مسائل میں شرعی فيصلوں كے كردار كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
بيروت كے برسٹل ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس نشست میں لبنانی مفتی محمد رشيد قبانی اور بعض مسلمان خواتين جيسی لبنان كی سماجی، ثقافتی، ڈپلومیٹ اور سياسی شخصيات اور مسلمان علماء نے شركت كی ہے۔
لبنان كے اہل سنت كی شرعی عدالتوں كے سربراہ نے اس نشست میں اسلامی قوانين میں خاندانی ڈھانچہ، اسلام میں خاندان اور اس دنيا میں اس كا مفہوم جيسے موضوعات پر تقرير كی ہے۔
496090

نظرات بینندگان
captcha