مكہ مكرمہ میں بين الاقوامی حج كانفرنس كا افتتاح

IQNA

مكہ مكرمہ میں بين الاقوامی حج كانفرنس كا افتتاح

16:39 - November 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1852480
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی وزارت حج كی كوششوں سے مكہ مكرمہ میں ۲۱ نومبر كو "حج میں سلامتی" كے عنوان سے تين روزہ بين الاقوامی حج كانفرنس كا افتتاح ہوا ہے جس میں عالم اسلام كے علماء، دانشور اور ادباء شركت كر رہےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے وزير حغج "فواد بن عبدالسلام الفارسی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سال بين الاقوامی حج كانفرنس، ايام حج میں سلامتی اور حفاظت كے موضوع پر بحث وگفتگو كر رہی ہے جو سعودی وزارت حج كے واضح ترين علمی نشستوں میں شمار ہوتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ تين روزہ كانفرنس مناسك حج كی سہولت، اعمال حج كی انجام دہی میں خانہ كعبہ كے زائرين كو درپيش چينلجز اور مشكلات كا جائزہ لينے اور مكہ مكرمہ اور مدينہ كے مقدس مقامات میں موجودگی كے دوران زائرين كی سلامتی اور حفاظت كا جائزہ لينے كا بہترين موقع ہے۔
496341

نظرات بینندگان
captcha