بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبدالمہدی الكربلائی نے ايام حج كے خطباء سے بھی مطالبہ كيا ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے والے خطابات سے پرہيز كریں۔
انہوںنے مزيد كہا كہ افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ حج كے بعض خطباء بعض اسلامی مذاہب كے پيروكاروں پر شرك و كفر اور گمراہی كی تہمت لگاتے ہیں جو كہ مناسك حج كی وحدت كے منافی ہے اور مسلمانوں كے درميان تفرقہ كا باعث ہے۔
الكربلائی نے خانہ كعبہ كے زائرين سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ تمام اسلامی مذاہب كے عقائد اور اقدار كا احترام كریں اور اپنےاپنے مذہبی احكام كے مطابق اعمال انجام دينے كے لیے ان كا احترام كریں۔
496376