كويت میں "حفظ قرآن كريم میں جديد ٹيكنالوجی" نامی بين الاقوامی اجلاس كا اختتام

IQNA

كويت میں "حفظ قرآن كريم میں جديد ٹيكنالوجی" نامی بين الاقوامی اجلاس كا اختتام

12:52 - November 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1852492
بين الاقوامی گروپ: كويت میں ۱۶ نومبر كو حفظ قرآن كريم اور حسن تلاوت آيات الہی میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كے طريقوں كا جائزہ لينے كے لیے بين الاقوامی اجلاس كا آغاز ہوا تھا جو ۲۰ نومبر كو اپنے اختتام كو پہنچا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بين الاقوامی اجلاس كے شركاء نے حفظ اور قرائت قرآن كريم میں تعليمی وسائل كے عنوان سے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كے بارے اور حفظ قرآن كريم كے بارے میں تعليمی مصنوعات كی پروڈكشن كو وسعت دينے كے بارے میں مختلف تجاويز اور مشورے ديئے ہیں۔
ياد رہے كہ اس اجلاس كے انعقاد میں آيسسكو اور كويت كی اسلامی خيراتی عالمی انجمن نے تعاون كيا ہے اور اس پانچ روزہ اجلاس میں اردن، كويت، بحرين، سعودی عرب، تيونس، سوڈان، سوریہ، عمان، قطر، ليبيا، مصر، مراكش اور يمن كے ۲۱ ماہرين نے شركت كی تھی۔
496248

نظرات بینندگان
captcha