بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل المصطفی(ص)يونيورسٹی كے شعبہ قرآن وحديث كے انچارج حسين اسدی نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اولمپك كی افتتاحی تقريب ۲۹ نومبر كو اہل البيت(ع) ثقافتی مركز كے علامہ طباطبائی تحقيقی سنٹر میں منعقد ہو گی جس میں انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے تعليمی اور ثقافتی امور كے مشير حجۃ الاسلام والمسلمين زارعان اور وزير ثقافت و ارشاد اسلامی كے قرآنی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين محمدی خطاب كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ۲۹، ۳۰ نومبر اور يكم دسمبر كو غير ايرانی طلباء اور طالبات كے درميان حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كے انعقاد كے ساتھ دو قرآنی اور علمی نشستیں اور قرآن وحديث كے بارے میں چار تعليمی اور خصوصی وركشاپز منعقد ہوں گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہا اس مرحلے تك پہنچنے والے قراء اور حفاظ كا تعلق افغانستان برصغير، آفريقہ، مغربی اور مشرقی ايشيا، وسطی ايشيا، يورپ اور امريكہ سے ہے۔
496362