كويت میں حفظ اور ترتيل قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

كويت میں حفظ اور ترتيل قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

13:32 - November 23, 2009
خبر کا کوڈ: 1853136
بين الاقوامی گروپ: كويت كے بين الاقوامی بينك كے ملازمين كے لیے ۲۱ نومبر كو اس ملك میں حفظ اور ترتيل قرآن كريم كے دوسرے سالانہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الجريدۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد نے حفظ اور ترتيل آيات قرآن كريم میں ايك دوسرے سے مقابلہ كيا ہے۔
یہ مقابلے خواتين وحضرات دو شعبوں میں منعقد ہوئے جن میں مردوں میں سے "عبدالعزيز الشارخ"، "ھاشم خريبط" اور "حسام الكولك" اور خواتين میں سے "انفال العسعوسی"، "مروۃ المنير" اور " نجوی شری" نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
496971
نظرات بینندگان
captcha