ايك مسلمان كو كينیڈا كی "يورك" يونيورسٹی كا سربراہ بنايا گيا ہے

IQNA

ايك مسلمان كو كينیڈا كی "يورك" يونيورسٹی كا سربراہ بنايا گيا ہے

13:29 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853624
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا كی يورك يونيورسٹی كے ايك مصری پروفيسر "محمود شكری" كو اس عظيم يونيورسٹی كا چيئرمين بنا ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "risalehaber" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورك يونيورسٹی، كينیڈا كا تيسرا بڑا علمی مركز شمار ہوتا ہے جس میں ۵۰،۰۰۰ سے زائد اسٹوڈنٹس، ۷۰۰۰ اساتذہ اور ملازمين اور پوری دنيا میں اس علمی مركز سے فارغ التحصيل ہونے والے طلباء كی تعداد تقريباً۱،۹۰،۰۰۰ ہے۔ بنابرایں اس علمی مركز كے سربراہ كے طور پر "محمود شكری" كا انتخاب اس كی تعليمی كاركردگی كی بہت بڑی كاميابی شمار ہوتا ہے۔
يورك يونيورسٹی نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ محمود شكری نے انتخاب ان كے دينی تشخص سے قطع نظر ان كی علمی اور تحقيقی شخصيات كی بنا پر كيا ہے اور ہم اس انتخاب پر فخر محسوس كرتے ہیں۔
497803

نظرات بینندگان
captcha