بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "المدينہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حفظ كل قرآن كريم، پندرہ سپاروں كے حفظ، پانچ سپاروں كے حفظ اور تلاوت قرآن كريم كے شعبوں میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں يورپ كے ۱۹ ممالك سے ۷۹ افراد نے حصہ ليا ہے۔
ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كے لیے ايك انعامی تقريب منعقد ہوئی جس میں كروشيا كے مفتی اعظم "شوكر عمر ياشيچ"، حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے نمائندے اور دينی انجمنوں اور آرگنائزيشنز اور كروشيای كے شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے۔
497616