رياست "انڈيانا" كے كليسا كی اسلام كی توہين كرنے پر امريكی مسلمانوں اور عيسائيوں كی شديد نكتہ چينی

IQNA

13:48 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853632

رياست "انڈيانا" كے كليسا كی اسلام كی توہين كرنے پر امريكی مسلمانوں اور عيسائيوں كی شديد نكتہ چينی

بين الاقوامی گروپ:امريكی رياست "انڈيانا" كے شہر "ٹری ھاوٹ" كے مسلمانوں اور عيسائيوں نے ۲۲ نومبر كو اس شہر كے باپٹيسٹز انجيلی كليسا كے اسلام كی اہانت كے اقدام پر اعتراض كرتے ہوئے مظاہرہ كيا ہے اور اس توہين آميز اقدام كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكی شہر " ٹری ہاوٹ" كے انجيلی باپٹيسٹز كليسا نے اس كليسا كے دروديوار پر ايسے پلے كارڈز نصب كیے ہیں جن پر اسلام اور مسلمانوں كے خلاف توہين آميز عبارات لكھی ہوئی ہیں۔
"ٹری ہاوٹ شہر كے اسلامی سنٹر كے انچارج "عبدالعال منصور" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ بعض متعصب اور شدت پسند گروپس كے پروپيگنڈوں كی بالعكس مسلمان حضرت عيسی(ع) پر نبی اور خداوند متعال كے رسول كے عنوان پر ايمان ركھتے ہیں اور وہ ہزگز ديگر اديان كے تعليمات اور مقدسات كی اہانت نہیں كرتے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كليسا كہ اس اقدام سے مسلمانوں اور حتی كہ ديگر اديان كے پيروكاروں كے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور مختلف تہذيبوں اور اديان كے پيروكاروں كے درميان سمجھوتے كی ثقافت كو مشكلات پيش آئیں گی۔
497580

نظرات بینندگان
captcha