تاتارستان میں كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی حيات طيبہ" نامی كتاب كی رونمائی

IQNA

13:48 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853635

تاتارستان میں كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی حيات طيبہ" نامی كتاب كی رونمائی

فن وثقافت گروپ: تاتارستان كی اسلامی يونيورسٹی میں روسی، ماہرين اسلام معاشرے كے سربراہ "توفيق ابراہيم" كی تاليف تين جلدی كتاب "پيغمبر اكرم(ص)" كی حيات طيبہ كی رونمائی ہوئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "ابوذرابراہيمی تركمان" نے مذكورہ كتاب كی اشاعت كے بارے میں كہا ہے كہ یہ كتاب روس كی اسلامی اور تاتارستان كی ہيومينیٹز يونيورسٹيوں كے تعاون سے شائع ہوئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ توفيق ابراہيم نے "اسلام كی ثقافت اور تاريخ كا عميق جائزہ" نامی منصوبے كے تحت اس كتاب كو تاليف كيا ہے جس كےمصادر احاديث، تفاسير قرآن اور تاريخی آثار ہیں۔
497814

نظرات بینندگان
captcha