آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے امت اسلام كے اتحاد و يگانگت كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے امت اسلام كے اتحاد و يگانگت كی ضرورت پر زور ديا ہے

13:37 - November 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1854100
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے ۲۳ نومبر كو عيد سعيد قربان كی آمد كی مناسبت سے اپنے پيغام میں امت اسلامی كے اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ISESCO" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبدالعزيز عثمان التويجيری نے اس پيغام میں امت اسلامی سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ خداوند متعال كے حكم كی پيروی كرتے ہوئے لڑائی جھگڑوں سے پرہيز كریں اور درپيش مشكلات اور چيلنجز كے خاتمہ كے لیے بھائی چارے اور اتحاد و وحدت كی فضا قائم كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك میں تعليمی، علمی،سماجی، صنعتی، معاشی اور سياسی ميدانوں میں كمزوريوں كی ايك عمدہ دليل ان ممالك كے درميان اتحاد كا نہ ہونا اور باہمی اختلافات ہیں۔
498530

نظرات بینندگان
captcha