نائيجيريا میں موبائل كے لیے قرائت قرآن كريم كے خصوصی ساونڈ سسٹم كاافتتاح

IQNA

13:33 - November 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1854392

نائيجيريا میں موبائل كے لیے قرائت قرآن كريم كے خصوصی ساونڈ سسٹم كاافتتاح

بين الاقوامی گروپ: نائيجيريا میں موبائل ٹيلی فون سیٹ بنانے والی كمپنی "اسٹار كام" نے قرائت قرآن كريم كے ساونڈ سسٹم كا افتتاح كر كے اپنے مسلمان صارفين كے لیے موبائل كے ذريعے قرآنی آيات كے سننے كی سہولت فراہم كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "234next" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كمپنی كے گاہك اس كمپنی میں رجوع كر كے اس سسٹم كو اپنے موبائل پر انسٹال كر سكتے ہیں اور جب اور جس مقام پر چاہیں قرآن كريم كی تلاوت سن سكتے ہیں۔
اس سسٹم كے افتتاح كا مقصد مسلمان صارفين كو دينی تعليمات كے بارے میں آگاہ كرنا اور ہر وقت قرآنی آيات كی تلاوت سننے كی سہولت فراہم كرنا ہے۔
500307
نظرات بینندگان
captcha