بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ میں پناہ گزينوں كے امور كے اعلی كميشن كے نمائندے "آنٹونيوجوٹرس" نےاس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارے كے توسط سے اس منصوبے پر كام كرنے كا مقصد اسلامی حقوق كا بين الاقوامی حقوق كے ساتھ مناسب ہونا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اور بين الاقوامی قوانين كی ايك دوسرے كے ساتھ مطابقت كرنے كے لیے اسلام میں پناہ گزينوں كے حقوق اور بين الاقوامی قوانين كا تطبيقی مطالعہ كرنا چاہیے كہ جس كے نتيجے میں مذكورہ كتاب لكھی گئی ہے۔
500265