امارات میں "اسلام میں پناہ گزينوں كے حقوق اور بين الاقوامی قوانين" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:32 - November 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1854395

امارات میں "اسلام میں پناہ گزينوں كے حقوق اور بين الاقوامی قوانين" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: امارات كے اسٹریٹجك تحقيقاتی و مطالعاتی سنٹر نے ۲۴ نومبر كو قاہرہ يونيورسٹی كے شعبہ بين الاقوامی حقوق كے انچارج "احمد ابوالوفا" كی تاليف "اسلام اور بين الاقوامی قوانين پناہ گزينوں كے حقوق كی تطبيق" نامی كتاب كا جائزہ لينے كے لیے ايك سيمينار منعقد كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ میں پناہ گزينوں كے امور كے اعلی كميشن كے نمائندے "آنٹونيوجوٹرس" نےاس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ادارے كے توسط سے اس منصوبے پر كام كرنے كا مقصد اسلامی حقوق كا بين الاقوامی حقوق كے ساتھ مناسب ہونا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اور بين الاقوامی قوانين كی ايك دوسرے كے ساتھ مطابقت كرنے كے لیے اسلام میں پناہ گزينوں كے حقوق اور بين الاقوامی قوانين كا تطبيقی مطالعہ كرنا چاہیے كہ جس كے نتيجے میں مذكورہ كتاب لكھی گئی ہے۔
500265

نظرات بینندگان
captcha