اسلامی تعليمات اور مختلف علوم كے درميان ارتباط كو قائم كرنے كے لیے ملائيشيا كی كوشش

IQNA

13:46 - November 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1854983

اسلامی تعليمات اور مختلف علوم كے درميان ارتباط كو قائم كرنے كے لیے ملائيشيا كی كوشش

بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے مصلحت امور اسلامی كے انچارج نے اپنی گفتگو كے دوران اسلامی تعليمات اور مختلف علوم كے درميان ارتباط قائم كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے اور اسلامی نقطہ نظر كے تحت علمی واقعات كو بيان كرنے كے لیے كتابیں شائع كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "محمد بن عبدالعزيز" نے اس خبررساں ايجنسی "كونا" سے گفتگو كرتے ہوئے علمی اور تحقيقاتی سنٹرز سے مطالبہ كيا ہے كہ اسلامی تعليمات، میڈيكل اور انجينئرنگ جيسے علوم كے درميان ارتباط قائم كرنے كے لیے مختلف كتابوں كو شائع كرنے كی كوشش كرنی چاہیے۔
عبدالعزيز نےمزيد كہا كہ اس قسم كی كتابوں كی اشاعت كے ذريعے اسلامی شريعت كے مطابق ان علوم كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ اور ان كے قابل قبول اور صحيح حصول كو مشخص كيا جا سكتا ہے۔
500879

نظرات بینندگان
captcha