بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Caleidoscop" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غزہ يونيورسٹی كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں معماری اور آرٹ كے ميدان میں عالم اسلام كے يورپی ممالك كے ساتھ تعلقات كوفروغ، فلسطين میں قديمی معماری اور تاريخی عمارتوں كی مرمت كی ضرورت، معماری میں فلسطين كا تجربہ اور تاريخی عمارتوں كی حفاظت كرنے كے فنی طريقے جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد عالم اسلام اور يورپ كے درميان تعاون كو فروغ، يورپی ممالك كے فلسطين سے روابط، تاريخی عمارتوں كی تعمير نو اور مينجمنٹ، علمی تحقيقات كے بارے میں يورپی ممالك كے انسٹیٹيوٹز اور فلسطينی انسٹیٹيوٹز كے باہمی تعاون كو فروغ دينے كے لیے مناسب ماحول فراہم كرنا ہے۔
501955