بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اليكٹرانك روزنامہ "الشعب" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے وزير صحت نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ اس وقت تك حاجيوں میں ۷۳ افراد سوائن فلو كا شكار ہوئے ہیں جن میں سے پانچ افراد فوت ہوئے ہیں۔
انہوں نے متعدی بيماريوں كے عدم پھيلاؤ اور سوائن فلو كی بيماری كے علاج كے لے تمام میڈيكل كيمپوں پر ہر قسم كے وسائل فراہم كرنے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے ملكی اور غير ملكی رپورٹوں كے مطابق اس سال وفات كی تعداد میں ۳۷ فيصد كمی آئی ہے۔
501868