مدرسہ فقہ و معارف قم سے مربوط ادارہ قرآن و حديث كے ركن افغانی طالب علم "برات علی مرادی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے دو حصوں میں منعقد ہوں گے جن میں تفسير الميزان كے مقابلے میں سطح ۳ اور سطح ۴ اور تفسير نمونہ كے مقابلے میں سطح ۱ اور ۲ كے طلباء حصہ لیں گے۔
مرادی نےمزيد كہا كہ مدرسہ فقہ ومعارف كے طلباء اس مقابلے میں حصہ لينے كے لیے ۶ دسمبر تك اپنے نام كھوا سكتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے سلسلہ وار قرآن كريم كے پہلے سپارے سے شروع ہوئے تھے اور اس وقت دسویں سپارے تك پہنچے ہیں۔
502593