اقوام متحدہ نے سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كو واضح امتيازی سلوك قرار ديا ہے

IQNA

اقوام متحدہ نے سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كو واضح امتيازی سلوك قرار ديا ہے

13:19 - December 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1856822
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ نے سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كو ايك واضح امتيازی سلوك اور تفرقہ آميز اقدام قرار ديتے ہوئے اس كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Associated Press" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے ہيومن رائٹس كے اعلی افسر "نادی پيلای" نےيكم دسمبر كو اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كے بارے میں ريفرنڈم كا انعقاد اس ملك كے عوام میں غير ملكيوں سے خوفزدہ كرنےكی علامت ہے۔
اسلامی ممالك سوئٹزرلينڈ كے ہمسایہ ممالك اور ہيومن رائٹس كی حامی آرگنائزيشن كی وسيع پيمانے پر اعتراضات كے بعد پيلای نے اپنے ايك بيانیے میں اس آرگنائزيشن كے اعتراض كو بيان كيا ہے۔
ياد رہے كہ ۲۹ نومبر كو سوئٹزرلينڈ میں ميناروں كی تعمير پر پابندی كے بارےمیں ہونے والے ريفرنڈم میں شركت كرتے ہوئے 57.5 فيصد لوگوں نے ميناروں كی تعمير پر پابندی لگانے كے حق میں ووٹ ديئے ہیں۔
503293

نظرات بینندگان
captcha