بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islam Online سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپی يونين نے اس كشيدگی كو فوری طور پر ختم كرنے اور فلسطينی عوام كے دردناك حالات كو حل كرنے كا مطالبہ كيا ہے اور اردن كے مغربی كنارے، غزہ اور مشرقی قدس كی مركزيت میں ايك فلسطينی حكومت كی تشكيل كے لیے فوری طور پر مذاكرات شروع كرنے كا مطالبہ بھی كيا ہے۔ اس قرار داد میں آيا ہے كہ يورپی يونين ہرگز مشرقی قدس كے مقبوضہ فلسطين كے ساتھ الحاق كو تسليم نہیں كرتی۔
503183