بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ۲۴ مضامين میں ۶۲ ممالك كے ۴ ہزار سے زائد افراد كی شركت سے منعقد ہونے والے اس اولمپك كے استاد محمدی كی نگاہ میں تفسير كے مبانی اور تفسير مہر كی تحرير كے شعبے میں حجۃ الاسلام والمسلمين محمد علی رضائی اصفہانی اور علوی مہر نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
اس كے علاوہ كتاب كے شعبے میں محمدی عارف صداقت، تھيسز كے شعبے میں محمد عارف قزلباش، مقالہ نويسی میں محمد امينی، قرائت اور مفاہيم كی تدريس كے منصوبے میں سيد عبداللہ دانش اور سافٹ ويئر میں محمد حبيبی نے نماياں پوزيشن حاصل كی ہے۔
اس كے علاوہ ديگر مضامين میں بھی كئی طلباء نے نماياں پوزيشنیں حاصل كی ہیں۔
503817