برطانیہ كے شہر آكسفورڈ میں اسلامی ورثہ سنٹر كا افتتاح

IQNA

برطانیہ كے شہر آكسفورڈ میں اسلامی ورثہ سنٹر كا افتتاح

13:11 - December 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1857218
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے شہر "آكسفورڈ" كے "اشمولن" ميوزيم میں ۳ دسمبر كو "سلطان بن عبدالعزيز" نامی اسلامی ورثہ سنٹر كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں برطانیہ میں سعودی سفير "شاہزادہ محمد بن نواف" اور "ملكہ الزبت دوم" نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے aleqt كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں برطانیہ میں سعودی سفير نے ملكہ الزبت دوم كو مسلمانوں كے عظيم تمدن كی تاريخ اور اسلامی ورثہ كی نمائش میں ركھے ہوئے آثار كی وضاحت پيش كی ہے۔
انہوں نے سعودی بادشاہ كی جانب سے اس اسلامی ميوزيم كے افتتاح پر ملكہ الزبت دوم كی كوششوں كا شكریہ اداكرتے ہوئے كہا ہے كہ اشمولن ميوزيم دنيا كا سب سے قديمی ميوزيم شمار ہوتا ہے اور یہ بہت زيادہ اہميت كا حامل ہے۔
503948

نظرات بینندگان
captcha