بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے biladi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد تازہ ترين عالمی تحولات كے سائے میں اسلام اور مغرب كے درميان تعلقات اور عالم اسلام كےاديان كے مابين ہونے والی گفتگو كا جائزہ لينا ہے۔
طارق بن زياد سنٹر كے سربراہ "حسن حفيدی علوی" نے مصر، تيونس، جرمنی، فرانس، شمالی امريكہ اور مراكش كے مہمانوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار ان لوگوں كا جواب ہے جو يورپی ممالك كے مسلمان اور عيسائی شہريوں كےدرميان نفاق اور تفرقہ كا بيج بونا چاہتے ہیں اور پيغمبر اكرم(ص) اور اسلامی اصولوں كی بے احترامی كرتے ہیں۔
علوی نے آخر میں كہا ہے كہ مغرب میں عيسائی اور مسلمان ايك دوسرے سے ثقافتی اور دينی تعلقات كو فروغ دينے كےخواہاں ہیں اور وہ اپنے راستے میں موجود مشكلات كو ختم كرنا چاہیے۔
504640