بحرين میں اسلامی بينك كاری كی بين الاقوامی نشست كا آغاز

IQNA

بحرين میں اسلامی بينك كاری كی بين الاقوامی نشست كا آغاز

15:54 - December 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1858449
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ كے انٹرنيشنل ہوٹل "الخليج" كے ہال میں ۷ دسمبر كو "اسلامی مالی سہوليات پيش كرنے میں عالمی معاشی بحران كی تاثير" كے موضوع پر اسلامی بينك كاری كی سولہویں سالانہ بين الاقوامی نشست كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ "الوقت" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دو روزہ بين الاقوامی نشست میں دنيا كے ۵۰ سے زائد ممالك كے اسلامی، مالی قائدين، بحرين كے مركزی بينك، برطانیہ كی انجمن تجارت اور سرمایہ كاری اور سنگاپور كی انجمن كرنسی كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
بحرين كی اقتصادی توسيع كونسل كے انتظامی امور كے سربراہ "محمد بن عيسی آل خليفہ" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اسلامی بينك كاری كی سالانہ نشست، دنيا كے مالی كيلنڈر میں ايك اہم تاريخی واقعے میں تبديل ہو چكی ہے كيونكہ اس وقت دنيا میں اسلامی سرمایہ كاری كے تقاضے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مشرق وسطی كے ممالك كے درميان،بحرين نے شريعت اسلامی كے مطابق سرمایہ كاری كے استحكام میں پہلا رتبہ حاصل كيا ہے اور اس وقت ۳۰ سے زائد ممالك بحرين كے تجربات سے استفادہ كرنے كی كوشش كر رہے ہیں۔
504850

نظرات بینندگان
captcha