بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمد فواد زركاشی نے كہا ہے كہ معاشرے میں فقرو بيروزگاری كے خاتمے كے لیے شعبہ تعليم میں ممكنہ حد تك ترقی ہونی چاہیے۔
زركاشی نے مزيد كہا ہے كہ تعليم، اسلامی ممالك میں سماجی اور اقتصادی ترقی كا ايك اہم سبب ہے اور بہت سے ممالك نے شعبہ تعليم كو اہميت دے كر اپنے معاشرے كی طاقت میں اضافہ اور بيروزگاری كو ختم كيا ہے۔
505299