رياض میں اسلامی معماری كے بين الاقوامی سيمينار كی سائٹ كا افتتاح

IQNA

رياض میں اسلامی معماری كے بين الاقوامی سيمينار كی سائٹ كا افتتاح

13:27 - December 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1858936
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں مارچ ۲۰۱۰ء كے آخری عشرے اور اپريل كے پہلے بيس دن كو منعقد ہونے والے اسلامی معماری كے بين الاقوامی سيمينار كی پہلی سائٹ كا ۷ دسمبر كو افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الاقتصادیۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے انجمن آثار قديمہ اور سيروسياحت كی كوششوں سے اس سائٹ كا افتتاح ہوا ہے اور اس كا ایڈريس یہ ہے۔ www.islamicurbanheritage.org.as اس سائٹ پر اس بين الاقوامی سيمينار كے بارے میں معلومات، اسلامی ممالك میں معماری كے بارے میں رپورٹس اور اخبارات اور عالم اسلام میں فن معماری كی تصاوير درج ہیں۔
اس بين الاقوامی سيمينار كے انتظامی امور كے انچارج "فيصل عبدالعزيز المبارك" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی ممالك میں معماری كی موجودہ صورتحال كا جائزہ اور اسلامی معماری كی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور سيروسياحتی اہميت كی وضاحت جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
505433
نظرات بینندگان
captcha