فلسطين میں "قرآن كريم كے اعجاز بيانی كا جائزہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

17:00 - December 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1859256

فلسطين میں "قرآن كريم كے اعجاز بيانی كا جائزہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے شہر "خان يونس" كی يونيورسٹی كے علوم اور ٹيكنيكل كالج میں ۸ دسمبر كو قرآن كريم كے اعجاز بيان كا جائزہ لينے كے لئے ايك سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں فلسطينی طلباء، قرآنی محققين اور يونيورسٹی كے اساتذہ نے شركت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطينی نيوز چينل "PNN" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی اسلامی يونيورسٹی كے بلاغت كے پروفيسر "محمد شعبان علوان" نے اس سيمينار میں قرآن كريم میں بلاغی اور بيانی اعجاز كی اہميت كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے اس مقدس كتاب كی تلاوت اور فہم كی اہميت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كے معانی اور مفاہيم میں تدبر كے ساتھ تلاوت قاری پر بہت زيادہ تاثير ركھتی ہے اور قرآن كريم میں تدبر اور تفكر كے ذريعے ہم حقيقت تك پہنچ سكتے ہیں۔
506064

نظرات بینندگان
captcha