باكو میں عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی پانچویں عمومی اسمبلی كی ابتدائی نشست كا انعقاد

IQNA

باكو میں عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی پانچویں عمومی اسمبلی كی ابتدائی نشست كا انعقاد

17:04 - December 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1859265
فن وثقافت گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں ۸ دسمبر كو عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی پانچویں عمومی اسمبلی كی ابتدائی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں آيسسكو سے وابستہ عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی يونين كے نمائندے نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو نے عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی يونين كی انتظامی كونسل كے پندرہویں مرحلے كے انعقاد كے لئے لازمی پروگرامنگ اور ديگر امور كا جائزہ لينے كے لئے یہ نشست منعقد كی ہے۔
ياد رہے كہ اس يونين كی پانچویں عمومی اسمبلی كا اجلاس اپريل كے آخری عشرے اور مئی كے پہلے بيس دنوں كو منعقد ہو گا۔ اس نشست كے شركاء نے مذكورہ دو اجلاسوں كے انعقاد كے لئے اداری اور مالی تدابير كے بارے میں ايك دوسرے سے تبادلہ خيال كيا ہے كہا جاتا ہے كہ عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی چوتھی عمومی اسمبلی كا اجلاس ۲۰۰۷ء كو كويت میں منعقد ہوا تھا اور آزاد اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ ڈاكٹر جاسبی اس يونين كے سربراہ مقرر ہوئے۔
506236

نظرات بینندگان
captcha